سیاسی بیانات کی بجائے (ن) اورپی پی اپنے صوبوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں،عبدالعلیم

پیر 6 اکتوبر 2025 16:31

سیاسی بیانات کی بجائے (ن) اورپی پی اپنے صوبوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں،عبدالعلیم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی بیان بازی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بیانات کی بجائے اپنے صوبوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کریں ، سندھ اور پنجاب میں منتخب وزرائے اعلیٰ موجود ہیں،بہتر ہو گا کہ جہاں مینڈیٹ ملا ہے وہاں کام کیا جائے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں عبدالعلیم نے کہاکہ لوگوں کو سیاسی بیان بازی نہیں بلکہ اپنے بنیادی مسائل کا حل چاہیے ،امید ہے کہ بیان بازی کاسلسلہ اب بند ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو شہریوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دینا ہو گی، امید ہے پیپلزپارٹی کی جانب سے وفاقی حکومت کی حمایت جاری رہے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک و قوم کا استحکام اور نظام کا تسلسل اصل ترجیح ہے،قومی مسائل کے حل کیلئے باہمی افہام و تفہیم سے چلنا ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ الزام تراشی کرنا جمہوریت یا عوام کی کوئی خدمت نہیں ، سیاسی پختگی اور حالات کا تقاضا ہے کہ ذمہ دارانہ رویہ اپنائیں، ہم پنجاب اور سندھ دونوں صوبوں میں استحکام کے خواہاں ہیں۔