کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی

پیر 6 اکتوبر 2025 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) کراچی پولیس نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک ہفتے کے دوران شہر میں ڈاکوئوں سے ضلعی پولیس کے 16مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 02ڈاکو ہلاک ،20زخمی ڈاکوئوں سمیت27ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے 25مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، ایک کار اور09موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زونز میں کارروائیاں کرتے ہوئے 690ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی 32کلو 456گرام چرس، آئس،کرسٹال ، ہیروئن اور98ے زائد اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمدکرلیاہے۔اس کے علاوہ کراچی پولیس نے مختلف علاقوں سے چھینی و چوری شدہ 24موٹرسائیکلیں اور 03 بڑی گاڑیاں بھی برآمد کی ہیں۔