لاہور ، موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکرانے سے 2نوجوان جاں بحق

کاہنہ میں کرنٹ لگنے سے 23سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی ‘ ایدھی ترجمان

پیر 6 اکتوبر 2025 16:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) مسلم ٹائون کے علاقے میں موٹر سائیکل کھمبے سے ٹکرانے سے 2نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق حسن نوید اور خضر شفیق کی موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکرا گئی،حادثے میں دونوں نوجوان زخمی ہوئے جوکہ سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل تیزرفتاری کے باعث کھمبے سے ٹکرائی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔دوسری جانب کاہنہ کے علاقے آلو روڈ پنجاب پارک کے قریب 23سالہ خاتون حنا نعیم گھریلو کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ متوفیہ کپڑے دھو رہی تھیں کہ اچانک واشنگ مشین میں کرنٹ آگیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔