
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرصدارت گورننس امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد
پیر 6 اکتوبر 2025 20:00
(جاری ہے)
چیف سیکرٹری نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے کے بعد جگہ کومحفوظ کیا جائے اور وہاں برجیاں لگائی جائیں تاکہ دوبارہ غیر قانونی تعمیرات کو روکا جاسکے۔
ڈپٹی کمشنر بونیر، ایبٹ آباد نے بھی تجاوزات کیخلاف آپریشن پر اجلاس کو آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف بھی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ پشاور شہر میں انتظامیہ بازار کے صدور اور ایسوسی ایشن کے تعاون سے تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ پشاور بورڈ بازار کے اطراف آپریشن کیا گیا ہے اور مزید غیر قانونی تجاوزات کیخلاف کاروائیاں کی جائیں گی۔ چیف سیکرٹری کو صوبے میں آٹے اور چینی کے سٹاک کی صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔اجلاس کو چینی، ٹماٹر، آٹے کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے محکمہ خوراک کو اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں کل سے پہلے سہ ماہی جائزہ اجلاسوں کا سلسلہ منعقد ہو رہا ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد تیز اور انکی بروقت تکمیل ممکن ہوسکے۔ محکمے کی جانب سے بتایا گیا کہ پراجیکٹ فیزیکل ٹریکنگ سسٹم کے تحت انتہائی اہمیت کے حامل منصوبوں پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ جس پلاننگ آفیسر کی ٹریکنگ شیٹ مکمل نہیں ہوگی اسکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی، عوامی فلاح و بہبود کے حامل ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ میں اصلاحات جاری ہیں، پی پی پی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے اور اس حوالے سے فیصلہ سازی میں معاونت کیلئے ٹریکنگ سسٹم لانچ کیا جارہا ہے، درابن اکنامک زون، پشاور ڈی آئی خان موٹروے، سوات موٹروے فیز ٹو پر تکنیکی کام جاری ہے۔ ڈی جی پی ڈی اے نے بتایا کہ پشاور کی تعمیر و ترقی کیلئے حال ہی میں پی سی ون منظور کرلیا گیا ہے اور اب صوبائی دارالحکومت کے اپ لفٹ منصوبےپر کام کیا جائے گا۔ناردن سیکشن رنگ روڈ مسنگ لنک ورسک روڈ سے ناصر باغ کی تکمیل پر بھی کام ٹائم لائنز کے مطابق تیزی سے جاری ہے، ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور زون 1,2 اور 5 کے مسائل کے حل پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے کمشنر پشاور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ابتدائی طور پر آٹھ سکولوں کو لائٹ گیج سٹرکچر کے تحت تعمیر کرے گا جوکہ کم خرچ اور کم وقت میں تعمیر ہونگے،ہسپتالوں اور سکولوں کیلئے اس ٹیکنالوجی کے تحت تعمیرات عمل میں لائی جائیں گی تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے حامل تعمیرات کی جلد سے جلد تکمیل ممکن ہوسکے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ عوامی شمولیت کا سروس ڈیلیوری میں اہم رول ہے اس لئے چیف سیکرٹری آفس کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ @CSKPOfficial کو عوامی شکایات، تجاویز کیلئے مختص کیا گیا ہے جہاں موصول ہونے والی شکایات محکموں، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ حکام کو حل کے لئے بھجوا دی جاتی ہیں اور اس اقدام کے تحت عوام کے مسائل تیزی سے حل بھی ہورہے ہیں۔ اس ضمن میں نئے اقدام کے تحت چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر ان کے علاقے میں کوئی پارک خستہ حال ہے یا اس میں بہتری کی ضرورت ہے تو وہ اس کی لوکیشن اور تصاویر کے ساتھ سرکاری اکاؤنٹ @CSKPOfficial کو ٹیگ کریں۔ موصول ہونے والی اطلاعات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ اقدام گڈ گورننس روڈمیپ اصلاحاتی ایجنڈے کا بھی اہم حصہ ہے۔مزید قومی خبریں
-
میں نے کبھی نہیں کہا حلف نہیں لوں گا، گورنر خیبر پختونخوا
-
لوگ نیشنل ایکشن پلان پڑھے بغیر کنفیوڑن پیدا کررہے ہیں، بیرسٹر گوہر
-
رحیم یارخان،آوارہ کتے کے حملے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
-
پنجاب حکومت کا 500 ارب کی عوامی فنڈز سے منافع بخش سرمایہ کاری کا فیصلہ
-
اللہ رازق ہے، خدا کی رحمت پر بھروسہ رکھنا چاہئے، علامہ الیاس قادری
-
گورنرسندھ کا رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایوارڈز تقریب سے خطاب
-
پنجاب بھرمیں 1466 ٹریفک حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 1713زخمی، ترجمان
-
میرسرفرازبگٹی کے خوشحال خان کاکڑ و دیگر رہنماؤں کیخلاف درج مقدمہ واپس لینے کے احکامات
-
بلوچستان کی ایک انچ زمین بھی پوست یا کسی نشہ آور فصل کیلئے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، میر سرفراز بگٹی
-
حکومت نجی و سرکاری اداروں کیساتھ شراکت داری کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، میرسرفرازبگٹی
-
ساہیوال،13سالہ کمسن بچے سے اجتماعی جنسی زیادتی ،تین کے خلاف مقدمہ درج ،دو گرفتار
-
38 ہزار سرکاری سکولوں میں فرسٹ ٹرم امتحانات ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.