ْعبداللہ نواز اور عبداللہ ندیم امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں

سندھ کی ویشنوی اوردامیہ خان نے گرلز کے فائنل میں جگہ بنائی ،راحیل وکٹر،مصطفی،انس اور سمیر بھی فائنل میں پہنچ گئے

پیر 6 اکتوبر 2025 20:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) وائلڈ کارڈانٹری ہولڈر واپڈاکے عبداللہ نواز اور پنجاب کے عبداللہ ندیم امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے بوائز انڈر19کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ سندھ کی ویشنوی اوردامیہ خان نے گرلز کے فائنل میں جگہ بنالی ۔سندھ اسکوا ش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹرکے اسکواش کورٹس میںجاری آٹھ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل پہلی امریکن بزنس کلب نیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں گزشتہ روز سیمی فائنلز کھیلے گئے ۔

سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل نویدرحمان کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق بوائز انڈر19کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ عبیداللہ (کے پی کی) نے عبداللہ ندیم (پنجاب) کو 12-10، 2-11، 9-11اور 9-11 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں وائلڈ کارڈانٹری کے حامل عبداللہ نواز (واپڈا) نے محمد عمیر عارف (پی اے ایف) کو 8-11، 6-11اور8-11 سے شکست دے کرٹائٹل میچ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

(جاری ہے)

گرلز انڈر15کے سیمی فائنلز میں ویشنوی (سندھ) نے ملیحہ شاہ (کے پی) کو 6-11، 4-11اور 7-11 سے جبکہ سندھ کی دامیہ خان نے پنجاب کی فجر نور کو سخت مقابلے کے بعد9-11، 11-9، 3-11اور 7-11 سے قابو کر کے فائنل میں رسائی کو یقینی بنایا ۔بوائز انڈر13کے سیمی فائنل مقابلوں میں ٹاپ سیڈسندھ کے راحیل وکٹر (سندھ) نے پی اے ایف کے فہد خان کو 5-11، 7-11اور5-11 (3-0) سے اورپنجاب کے محمد مصطفی خان نے پی اے ایف کے عزیز علی ناز کو 4-11، 4-11اور 5-11 سے زیر کر کے فائنل میں نشست کنفرم کی ۔

بوائز انڈر11کے پہلے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے انس رافع نے اپنے ہی محکمے کے عاطف علی ناز کو8-11، 6-11اور 9-11 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میںپی اے ایف کے محمد سمیر نے یہی کارنامہ عبدالرحمن کو 4-11، 11-8، 10-12اور 9-11 سے ہراکر انجام دیا اور فائنل میں رسائی حاصل کی ۔تمام فائنلز آج کھیلے جائیں گے بوائز انڈر19کا فائنل پنجاب کے عبداللہ ندیم اور واپڈا کے عبداللہ نواز کے درمیان ہوگا،گرلز کے فائنل میں سندھ کی ویشنوی سندھ ہی کی دامیہ خان کے مد مقابل آئیں گی ۔بوائز انڈر13کے فائنل میں ٹاپ سیڈ سندھ کے راحیل وکٹر پنجاب کے محمد مصطفی خا ن کا مقابلہ کریں گے جبکہ بوائز انڈر11 کے فائنل میں پی اے ایف کے عاطف علی ناز اور محمد سمیر کے درمیان ٹاکرا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :