جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں سالانہ بنیاد پر 49 فیصد ضافہ ہوا،کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

منگل 7 اکتوبر 2025 12:00

جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں سالانہ بنیاد پر 49 فیصد ضافہ ہوا،کاٹن ..
مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمدمیں سالانہ بنیاد پرنمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق 30ستمبرتک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 3044000گانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 49فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال30ستمبرتک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 2040000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی30ستمبرتک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 1136000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 56فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال 30ستمبرتک پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 727000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح 30ستمبرتک سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 1908000گھانٹھوں کی آمد ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 45فیصدزیادہ ہے،گزشتہ سال 30ستمبرتک سندھ کی فیکٹریوں میں 1313000گھانٹھوں کی آمدریکارڈکی گئی تھی۔