بلوچ ریپبلکن گارڈزنے شکار پور میں جعفر ایکسپریس پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی

منگل 7 اکتوبر 2025 13:18

بلوچ ریپبلکن گارڈزنے شکار پور میں جعفر ایکسپریس پر دھماکے کی ذمہ داری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2025ء) بلوچ ریپبلکن گارڈز( بی آر جی)نے شکار پورمیں جعفر ایکسپریس پر دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ بی آر جی کے سرمچاروں نے منگل کوشکار پور اور جیکب آباد کے درمیانی شہر سلطان کوٹ کے مقام پر آئی ای ڈی نصب کر کے جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول دھماکے میں نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ٹرین کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس میں قابض پاکستانی فوج کے اہلکار سفر کررہے تھے۔ دھماکے میں متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے جبکہ ٹرین کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی آر جی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔