ربانی خان کاکڑ کا بلوچستان ہائیکورٹ کے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم

منگل 7 اکتوبر 2025 14:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔ منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ بلدیاتی نظام سے جمہوریت مضبوط ، عوام کی بنیادی ضروریات حل ، مسائل کا خاتمہ ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی پیپلزپارٹی کا وژن ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ نےپیپلزپارٹی کے تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں ابھی سے شروع کریں اور عوام سے رابطے مضبوط رہے انشاءاللہ پاکستان پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرکے ضلع چیئرمین اور سٹی میئر پیپلزپارٹی کے جیالے ہوں گے۔