چیچہ وطنی،کسووال کے قریب 60سالہ خاتون چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق

منگل 7 اکتوبر 2025 14:51

چیچہ وطنی،کسووال کے قریب 60سالہ خاتون چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) کسووال کے قریب 60سالہ خاتون چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگئی،ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفیہ نذیراں بیگم زوجہ طالب حسین لاہور ست کراچی جانیوالی قراقرم ایکسپریس میں سوار اور بوگی کے دروازے میں کھڑے ہوکرباہر کانظارہ کررہی تھی جو پاؤں پھسل جانے سے نیچے گر کرجاں بحق ہوگئی،متوفیہ پاکستان ریلوے کی ریٹائرڈ ملازمہ بتائی جاتی ہے،پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردی ہے۔\378