پشاور اور راولپنڈی پولیس ٹیم پر فائرنگ، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت تین ملزمان ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار

منگل 7 اکتوبر 2025 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2025ء) صدر واہ کے علاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پولیس ٹیموں پر فائرنگ کے واقعہ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت تین خطرناک ملزمان ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پشاور اور راولپنڈی پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب افغان دہشت گرد آدم خان ہلاک ہو گیا جو دہشت گردی سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد آدم خان نے پاکستانی شہریت کے جعلی دستاویزات تیار کر رکھی تھیں ۔ ہلاک دہشت گرد کے دیگر دو ساتھیوں کی شناخت محمد اور مجاہد افغانی کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ نور رحمت نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔