یوکرینی تنازع کا حل مشرق وسطیٰ سے بھی زیادہ مشکل ہو سکتا ہے،امریکا

بدھ 8 اکتوبر 2025 10:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین کے بحران کا حل مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے سے بھی زیادہ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تاس کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی تنازع کو "پاگل پن" قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے سمجھا تھا کہ یہ مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے گا، مگر یہ شاید مشرقِ وسطیٰ سے بھی زیادہ سخت ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ر وس اور یوکرین کے حوالے سے کچھ چیزیں ہو رہی ہیں تاہم انہوں نے اس پر کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔