جعفر ایکسپریس حادثہ ، بھارت کے گودی میڈیا کا ایک بار پھر گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب

بدھ 8 اکتوبر 2025 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) جعفر ایکسپریس حادثہ ، بھارت کے گودی میڈیا کا ایک بار پھر گھناؤنا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا اپنے ملک میں ہونے والے فسادات پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے لگا۔بھارت کے گودی میڈیا کا یہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا وطیرہ بن چکا ہے ۔

بھارتی میڈیا نے جعفر ایکسپریس حادثہ پر ایک بار پھر منفی پروپیگنڈا مہم شروع کردی۔

(جاری ہے)

ٹریک پردھماکے کی وجہ سے جعفر ایکسپریس کی کچھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔جعفر ایکسپریس حادثہ میں چند افراد کے زخمی ہونےکو بھارتی میڈیاکامیابی کے طور پر پیش کرنے لگا۔بھارتی میڈیا فتنہ الہندوستان کی تخریبی کارروائیوں کو پروپیگنڈے کے طور پر اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کرتا ہے۔بھارت کا گودی میڈیا 11 مارچ کے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے کو بھی غیر معمولی طور پر پیش کر چکا ہے۔تخریبی سرگرمیوں کا بھارتی میڈیا کی زینت بننا بھارت اور فتنہ الہندوستان کے گٹھ جوڑ کو ظاہر کرتا ہے۔پاکستان بار ہا فتہ الہندوستان اور بھارت کے گٹھ جوڑ کے شواہد عالمی دنیا کے سامنے رکھ چکا ہے۔