سرگودھا ، دوہرے قتل کی دشمنی ، عدالت سے واپسی پر مخالف کو کزن سمیت قتل کر دیا گیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 12:48

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) آتشیں اسلحہ سے مسلح موٹر سائیکل سواروں نے دوہرے قتل کی دشمنی میں فائرنگ کر کے عدالت سے واپسی پر مخالف کو کزن سمیت قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ،پولیس مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ بھلوال میں دوہرے قتل کے مقدمہ میں عدالت سے پیشی پر فریقین واپس جا رہے تھے کہ ایک گروپ کے افراد گجرات روڈ پر گاڑی خراب ہونے پر اسے ٹھیک کروا رہے تھے کہ آتشیں اسلحہ سے مسلح موٹر سائیکل سوار مخالفین نے دوہرے قتل میں فائرنگ کر کے اپنے مخالف اور اس کے کزن محمد حیات جسپال اور مصری رانجھا کو قتل کر دیا اور فرار ہو گے پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہیں اور مصروف تفتیش ہے ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ مقتول محمد حیات جسپال کچھ ماہ قبل ہونے والے دوہرے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور مقدمہ کی عدالت میں سماعت جاری ہے