روزہ پنجاب انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول (کل )سے سجے گا،فنون کے نئے مفاہیم کے روشن مستقبل کی نوید ہوگا

بدھ 8 اکتوبر 2025 17:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) پاکستان کے دل اور علم وادب اور تھیٹر کے گہوارے لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں 6روزہ پنجاب انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کل بروز جمعہ 10اکتوبر سے سجے گا۔فیسٹیول حکومت پنجاب کی فنون لطیفہ کی ترویج وترقی میں گراں قدر خدمات میں ایک اہم اضافہ ہے۔فیسٹیول کی افتتاحی تقریب 10اکتوبر کوہوگی،اس موقع پر ملک کے نامور فوک گلوکار عارف لوہار پرفارم کریں گے۔

فیسٹیول میں شرکت کے لئے عالمی آرٹسٹ پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔فیسٹیول دُنیا کے سات ممالک سے آرٹسٹوں کی میزبانی کرئے گا۔جن میں چین، فرانس، یونان، ائرلینڈ، جرمنی،Tunisia شامل ہیں۔فیسٹیول میں چھ بین الاقومی پرفارمنسز ہیں،نو نیشنل پرفارمنسز،چار تھیٹر ورکشاپس،پانچ پینل ڈسکشن کے علاوہ دیگر سرگرمیاں شامل ہونگی۔

(جاری ہے)

11اکتوبر کو ماس فاؤنڈیشن اپنا کھیل’’دی زیرو لائن‘‘،الحمراء اور اجوکاء کی مشترکہ پیشکش ،ْ کھیل’’یہ عورتیں کہاں گئیں‘‘ پیش ہوگا،چین کی تھیٹر کمپنی ،ْ لینڈ سٹیجنگ اپنا کھیل ’’Ugly Dad‘‘ پیش کرئے گی۔

12اکتوبر کو ماس فاؤنڈیشن ڈرامہ ’’پرماشر سنگھ‘‘اور فرانس کا لاولگا اپنا ڈرامہ ’’Monsieur Et Makame O‘‘ پیش کرئے گا۔13اکتوبر کو جی سی ڈرامیٹک کلب اینڈ تھیٹر ری پبلک پاکستان اپنا کھیل ’’تو کون‘‘ لے کر آ رہا ہے۔اسی روز یونان کا تھیٹر گروپ TerrArteاپنا ڈرامہ ’’Ekthesis‘‘ پاکستانیوں کی نظر کرئے گا۔فیسٹیول اپنی آب وتاب سے آگے بڑھتے ہوئے 14اکتوبر کو دوکھیل لے کر آرہا ہے جس میں یو سی پی ڈرامیٹک سوسائٹی ،ْپاکستان اپنا کھیل ’’The Knot‘‘ حاضرین کے ذوق کی نذر کرئے گی۔

اسی روز کیریٹو گروپ،پاکستان کاکھیل ’’Youlida‘‘ فیسٹیول کو چار چاند لگائے گا،ایران سے آئے مہمان آرٹسٹ Oynar Theatre Groupکے زیر سایہ اپنا ڈرامہ ’’Antigone‘‘اپنے فن کا مظاہرہ کرئے گے۔اس طرح فیسٹیول کے اختتامی روز کو دو کھیل بین الاقومی فیسٹیول کا حصہ ہونگے۔فیسٹیول میں پنجاب یونیورسٹی کا ناٹک گروپ بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کر رہا ہے جو ایک بامعنی کھیل ’’کہو مجھ سے محبت ہے‘‘کو سٹیج کرئے گا۔

DramaEd,Pakistanاپنا کھیل ’’RED‘‘،جبکہ A joint Venture Of Courage Theatre Tunisia and Trinity School Lahore,Pakistan اپنا کھیل ’’Shadow Of War‘‘ لے کر آر ہا ہے۔بین الاقومی تھیٹر فیسٹیول میں زبان وادب، فن وثقافت، سماجی تبدیلیاں، فوک روایات، قصہ گوئی، فلم،پروفارمنگ آرٹس کے موضوعات پر اہم سیشنز ہونگے۔پینل گفتگو کے ایک سیشن ’’تھیٹر اور مدرلینگویج‘‘ میں وسیم عباس اور سلمان شاہد گفتگو کریں،نشست کو علی عثمان باجوہ ماڈریٹ کریں گے۔

’’سوشل چینج تھرو تھیٹر اینڈ چیلنجز‘‘ میں سلیمہ ہاشمی، شاہد ندیم ،ْ اپنی خیالات کا پرت کھولیں گے،پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال نشست کی نظامت کی ذمہ داری نبھائیں گے۔فیسٹیول کی اہم ادبی وثقافتی مکالمہ ’’سوسائٹی اینڈ پرفارمنگ آرٹس‘‘ میں نامور ادیب اصغر ندیم سید، نوید شہزاد ،ْ عدیل ہاشمی گفتگو کریں گے۔پنجاب کے فوک تھیٹر کے اہم موضوع پر عوامی گلوکار عارف لوہار،شاہد ندیم ،ْ افضل سحر سے ہم کلام ہونگے۔

’’تھیٹر،فلم اور قصہ گوئی‘‘ میں سرمد کھوسٹ،سویرا ندیم گفتگو کریں،نشست کو رابعہ حسن ماڈریٹ کریں گے۔’’میری گڈی دا ویاں‘‘ جیسے منفرد موضوع پر ادبستان پروڈکشن،پاکستان اپنا کھیل پیش کریں گے۔ائرلینڈ سے Murry Molloyایک خصوصی موضوع’’Born OF Normal Parents‘‘پر حاضرین کی ندز کریں گے۔