تحصیلدار کمالیہ کا مختلف بازاروں اور دکانوں کا دورہ ، اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 8 اکتوبر 2025 18:01

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس سلسلے میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر سید جمیل حیدر شاہ کی ہدایت پر تحصیلدار کمالیہ حافظ شکیل نے مختلف بازاروں اور دکانوں کا دورہ کیا جہاں سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخ چیک کیے گئے زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف موقع پر جرمانے عائد کیے گئے اس موقع پر تحصیلدار حافظ شکیل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ناجائز منافع خوری اور گران فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس لیے روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ کا عمل جاری رہے گا۔

\378