-گوادر کے علاقے میں علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف دھرنا دیکر احتجاج کیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 20:50

, کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اکتوبر2025ء) گوادر کے علاقے میں علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف دھرنا دیکر احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گوادر میں پی ٹی سی کالونی اور بخش کالونی ، شمبے اسماعیل نیو ٹائون کے مکینوں نے علاقہ میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف دھرنا دیکر احتجاج کیا دھرنے کے شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پانی کی فراہمی کے لئے نعرے درج تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کو پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ لوگوں کو شدید گرمی میں پینے کا صاف پانی میسرآسکیں مظاہرین کئی گھنٹوں تک احتجاج کرنے کے بعد انتظامیہ کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرکے پر امن طور پر منتشر ہوگئی