وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پی آراے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کومبارکباد

بدھ 8 اکتوبر 2025 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آراے) کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے صدر ایم بی سومرو، سیکرٹری نوید اکبر، جوائنٹ سیکرٹری اورنگزیب کاکڑ، فنانس سیکرٹری شاکر عباسی اور انفارمیشن سیکرٹری جاوید حسین کو کامیابی پر خصوصی طور پر مبارکباد دی ۔

انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران صحافت کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے پارلیمانی رپورٹنگ کے وقار میں مزید اضافہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ پی آر اے پاکستان اپنی روایت کے مطابق عوامی مسائل کے حل، شفاف طرز حکمرانی کے فروغ اور جمہوریت کے استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔