Live Updates

متحدہ عرب اماراتی صدر اور امیر کویت کی ملاقات، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 9 اکتوبر 2025 08:30

کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نےامیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی ہے۔وام کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خاص طور پر ترقی اور اقتصادی شعبوں میں گہرے تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات بیان پیلس میں اماراتی صدر کے دورۂ کویت کے دوران ہوئی ہے۔

ملاقات میں مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال سمیت متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماوں نے غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کےلیے تمام کوششوں کی سپورٹ عزم کا اظہار کیا اور زور دیا کہ دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ اور جامع امن ہی خطے میں پائیدار استحکام اور فلسطینی عوام کی جائز امنگوں کو پورا کرنے واحد راستہ ہے۔انہوں نے امن و استحکام کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کی سپورٹ میں ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے والے ملکوں میں اضافے کو بنیاد بنانے کی اہیمت اجاگر کی۔ملاقات میں خلیجی تعاون میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جی سی سی کو مضبوط بنانے، عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششوں کی سپورٹ کے عزم کا اعادہ کیا۔

Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات