پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹرفیسٹیول کا آغاز (کل ) سے ہوگا

افتتاحی تقریب میں نامور فوک گلوکار عارف لوہار و دیگر فن کا مظاہر ہ کرینگے

جمعرات 9 اکتوبر 2025 11:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) پنجاب ماس انٹرنیشنل تھیٹر فیسٹیول کا آغاز کل ( جمعہ) سے ہوگا۔افتتاحی تقریب میں نامور فوک گلوکار عارف لوہار و دیگر اپنے فن کا مظاہر ہ کریں گے۔ فیسٹیول میں پاکستان سمیت دنیا کے 7 ممالک چین، فرانس، یونان، ایران، تونسیا، آئرلینڈ سے آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

گفتگو کے سیشنز،ورکشاپس، فورڈ و روایتی ملبوسات کے سٹالز بھی فیسٹیول کا حصہ ہونگے۔ فیسٹیول میں زبان وادب، فن وثقافت، سماجی تبدیلیوں،فوک روایات، قصہ گوئی، فلم، پرفارمنگ آرٹس و دیگر موضوعات پر سیشنز ہونگے۔ 6 بین الاقومی پرفارمنسز، 9 نیشنل، 4 تھیٹر ورکشاپس، 5 پینل ڈسکشن کے سیشنز ہوں گے۔ پنجاب ما س انٹرنیشنل تھیٹر 15اکتوبر تک جاری رہے گا۔