سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی مقامی قبرستان میں سپردِ خاک ،نمازہ جنازہ میں وفاقی و صوبائی وزرا ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور(ن) لیگی کارکنوں کی شرکت

جمعرات 9 اکتوبر 2025 14:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیراعظم کے پولیٹیکل سیکرٹری مراد خان سواتی کے والد اور سابق ڈپٹی میئر لاہور نذیر خان سواتی کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نمازہ جنازہ جمعرات کے روز افغان پارک اسلام پورہ میں ادا کی گئی، نمازجنازہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی، بدر شہباز، رکن قومی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر، صوبائی وزرا بلال یاسین،خواجہ سلمان رفیق ،خواجہ عمران نذیر، رکن پنجاب اسمبلی غزالی بٹ، میاں عمران جاوید، عاصم نصیر، عمر اسلم ، پرویز بشیر، مہر اشتیاق احمد، وحید گل، حافظ نعمان ، معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ذیشان ملک ، وزیراعظم کے معاونین، مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں، کارکنوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل خوانی کل بعد ازنماز جمعہ انکی رہائشگاہ پر ہوگی۔