Live Updates

کل جماعتی حریت کانفرنس کامقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی ناانصافیاں ختم کرانے کا مطالبہ

جمعرات 9 اکتوبر 2025 15:27

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کے ہاتھوں بڑھتے ہوئے جبر اور سیاسی ناانصافیوں کا سامنا ہے اور دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی طرح فلسطین میں بھی مسلمانوں پر مظالم ڈھائے جارہے اور انہیں وحشیانہ جبر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے لیے ضروری ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے حوالے سے اپنی مجرمانہ خاموشی ترک کرے جہاں بھارت کی نسل پرست حکومت اسرائیلی طرز پر لوگوں پر مظالم ڈھارہی ہے۔انہوں نے کہاوقت آگیا ہے کہ دنیا کشمیریوں کی حالت زار کے حوالے بے حسی کی پالیسی ترک کرے اور جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرے کا باعث بننے والے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کرے ۔
Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات