پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان رہا، 100 انڈیکس 735.94 پوائنٹس کی کمی کے بعد 164530.80 پوائنٹس پر بند

جمعرات 9 اکتوبر 2025 22:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 735.94 پوائنٹس کی کمی کے بعد 164530.80 پوائنٹس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 481 کمپنیوں کے 1570.37 ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 50.27 ارب روپے تھی،184 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،264کی قیمتوں میں کمی اور 33کی قیمتوں میں استحکام رہا،کے ایس ای 30 انڈیکس 181.86 پوائنٹس کی کمی کے بعد 50635.11 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 167.79 پوائنٹس کی کمی کے بعد 241051.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔

فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 17.27 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 278930151 حصص،ورلڈکال ٹیلی کا م 193587358 حصص اور پی ٹی سی ایل کے 119852815 حصص کا لین دین ہوا۔ وسی موبیلیٹی مضاربہ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ اور نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈسرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 67.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔