کثیرالجہتی چیلنجوں کے تناظرمیں ملک اور ریاست کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، شاہدہ اخترعلی

جمعرات 9 اکتوبر 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) جے یو آئی ف کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اخترعلی نے کہاہے کہ کثیرالجہتی چیلنجوں کے تناظرمیں ملک اورریاست کومضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔جمعرات کوقومی اسمبلی میں افواج پاکستان اورشہداء وطن سے اظہار یکجہتی کیلئے بحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک نازک حالات سے گزررہاہے، ہمیں کثیرالجہتی چیلنجوں کاسامناہے، اس تناظرمیں ملک اورریاست کومضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ہم افواج پاکستان کے ساتھ تھے ہیں اوررہیں گے،ہمیں اپنے شہداء پرفخرہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں متفق اورمتحدہوکرملک اورقوم کیلئے کام کرنا ہوگا۔یہ اہم وقت ہے اورہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔افواج پاکستان تسلسل سے شہادتیں دیتی آرہی ہیں، شہداء اوران کے اہل خانہ کااس ملک پرقرض ہے، ہمیں ایسی پالیسیاں بنانی ہیں جس سے ہماری افواج اورقوم دونوں محفوظ رہے۔10مئی کے بعدپوری دنیا نے دیکھا کہ کس طرح افواج پاکستان نے اپنی طاقت اورشجاعت کالوہا منوایا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا شہیدوں کاصوبہ ہے، صوبہ اورملک میں امن کیلئے ہمیں متفقہ پالیسی بنانا ہوگی۔