مسلح افواج کے افسروں اورجوانوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں، اسدقیصر

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) رکن قومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ مسلح افواج کے افسروں اورجوانوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کوقومی اسمبلی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں افواج پاکستان کے شہیدہونے والے افسروں اورجوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے افسروں اورجوانوں کوخراج عقیدت اورتحسین پیش کرتے ہیں، ملک بھی ہماراہے اورفوج بھی ہماری اپنی ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 40سال سے دہشت گردی کی جنگ جاری ہے۔اسدقیصر نے کہاکہ اسلحہ اورمنشیات کے کاروبار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔