بھارت سے رہائی پا نے والی52پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

رہا ہونے والے ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے 52پاکستانی ماہی گیرواہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے ۔ رینجرز نے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہائی پانے والے ماہی گیروں کو ایدھی فائونڈیشن کے حوالے کر دیا جنہیں خصوصی گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارت سے رہائی پا کر وطن واپس آنے والے ماہی گیروں میں علی نواز، غلام علی ، محمد اسلم، صدام حسین ، علی بخش ، غلام نبی، علی اصغر ، محمد موسی، پیارے علی ، یاسین شیخ، محمد شیخ ، عبدالرحمن ، محمد سلیم ، محمد رضوان، محمد ابراہیم ، اسماعیل میو، محمد سعید ، نور الحسن، محمد اسحاق ، جسیم خان، محمد لطیف، محمد عمران، جسیم ، رشید، محمد شوکت علی ، حبیب اللہ، محمد محمود، شاہ عالم ، نزیز حسین، محمد عیاض، احمد کاٹیار، حسین کٹیار، غلام حسین، عبدالستار، احسن پٹوانی ،عرب پٹوانی ، مقبول پٹوانی، غلام حسین، راجو ، گڈو پٹوانی ، محمد یعقوب، یاسین خان، نعمان ، مجیب اللہ ، محمد الیاس، رحمان علی، محمد سلیم، اختر علی، محمد اسحاق ، نور کبیر، مجیب اللہ، محمد اسماعیل، محمد رفیق، نور الحق اور میزان شامل ہیں۔

ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا ۔