غزہ امن معاہدے کی منظوری کیلئے طلب کیا گیا اسرائیلی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار

جمعرات 9 اکتوبر 2025 21:45

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) غزہ امن معاہدے کی منظوری کے لیے طلب کیا گیا اسرائیلی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوا۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ کا اجلاس جس میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری کا فیصلہ ہونا تھا، ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے کان کے مطابق مؤخر کر نا پڑا ہے۔اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان نے اس سے قبل بتایا تھا کہ کابینہ اور حکومتی اجلاس مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوں گے تاہم اب کئی اسرائیلی میڈیا ادارے یہ خبر دے رہے ہیں کہ ترجمان کی جانب سے طے کردہ شیڈول میں تاخیر ہو ئی ہے۔