ہمارے پاس اتنی امداد موجود ہے جو پورے غزہ کے لیے 3 ماہ تک کافی ہوگی، یواین آر ڈبلیو اے

جمعہ 10 اکتوبر 2025 09:00

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ پھیلنے والی خوشی کے مناظر کے دوران اقوامِ متحدہ کی ریلیف و ورکس ایجنسی (یواین آر ڈبلیو اے ) کی جانب سے بھی اس معاہدے کا خیر مقدم سامنے آیا ہے۔العربیہ کے مطابق ایجنسی نے جاری بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ بڑی راحت اور اطمینان کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

یواین آر ڈبلیو اے نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ اس انسانی بحران کے دوران غزہ کے باشندوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے امدادی سامان داخل کرنے کو تیار ہے۔

ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل فلیپ لازارینی نے "ایکس" پر لکھا کہ "انروا کے پاس غزہ کے لیے خوراک، دوائیں اور دیگر بنیادی ضروریات کا سامان موجود ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اتنا ذخیرہ ہے جو اگلے تین ماہ تک تمام آبادی کو خوراک مہیا کرنے کے لیے کافی ہے۔