اتحاد العلما ضلع سرگودھا کا 7بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 10 اکتوبر 2025 12:54

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) اتحاد العلما ضلع سرگودھا کے جنرل سیکرٹری ملک ضیا الحق اور سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں کارروائی کر کے 7بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن پر سیکورٹی فورسز کی خدمات کو سراہتے ہوئے میجر سبطین حیدر شہید سمیت جانوں کے نزرانے پیش کر کے ملک کا دفاع کرنے والے شہیدا کی شجاعت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان رہنماں نے دوران آپریشن جام شہادت نوش کرنے والے تمام افسران اور جوانوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کی دعا کی۔