پاکستان میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو مزید تیار کرنے کی ضرورت ہے،عماد شوکت مرزا

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:30

برمنگھم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) راولپنڈی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے چیئرمین عماد شوکت مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو مزید تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن ملک میں گراس روٹ سطح پر نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کے لئے اقدامات کررہی ہے اور ہر سال یکم سے پانچ فروری تک نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کا انعقاد کرواتی ہے۔

جس ملک بھر سے تعلیمی اداروں سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبا وطالبات بڑے شوق سے کھیلوں کے 24 مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں.انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں کھیلوں کے میدانوں میں اپنا لوہا منوایا ہے جن میں ہاکی، سکواش، اتھلیٹکس، سنوکر اور کرکٹ کے کھیل شامل ہیں۔