مجاہد اللہ ترین کی فیفا ریفری طاہر حسین قاری سے اظہار تعزیت

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ مجاہد اللہ ترین نے نیشنل ریفری زاہد حسین اور فیفا ریفری طاہر حسین قاری کے بڑے بھائی نیشنل فائٹر فٹ بال کلب کے سابق کھلاڑی شاہد علی خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔