روسی میزائل و ڈرون حملوں سے یوکرین میں 12 افراد زخمی، بجلی اور پانی کی فراہمی متاثر

جمعہ 10 اکتوبر 2025 13:50

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) — یوکرین کے دارالحکومت کیف پر جمعہ کی صبح روسی میزائل اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں بجلی اور پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق میئر ویتالی کلیچکو نے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ حملوں کا نشانہ شہر کا اہم بنیادی ڈھانچہ تھا، جس سے مشرقی کیف میں دریائے ڈنیپرو کے بائیں کنارے کے علاقوں میں بلیک آؤٹ اور پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

ان کے مطابق حملے میں دو رہائشی عمارتیں اور متعدد گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔کیف کے علاقائی ریاستی انتظامیہ کے سربراہ میکولا کالا شینک کے مطابق، ان حملوں کے بعد 28,000 گھروں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔کیف کے مشرقی نواحی علاقے برووری میں بھی تین رہائشی عمارتیں، چار تجارتی مراکز اور کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں۔