انصاف تک رسائی کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، بیرسٹر عقیل ملک

منصفانہ، بروقت اور قابلِ رسائی انصاف وزارتِ قانون کے وژن کا بنیادی ستون ہے،وزیرمملکت برائے قانون وانصاف

جمعہ 10 اکتوبر 2025 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہاہے کہ انصاف تک رسائی کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔اسلام آباد میں نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ انصاف تک رسائی کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے انسانی حقوق کے فروغ، وقار، مساوات اور انصاف جیسے موضوعات پر مکالمے کے فروغ میں این سی ایچ آر کے کردار کو سراہا۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ منصفانہ، بروقت اور قابلِ رسائی انصاف وزارتِ قانون کے وژن کا بنیادی ستون ہے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ عدالتی نظام کی جدید کاری، ای فائلنگ، ڈیجیٹل ریکارڈز کے فروغ، متبادل طریقہ انصاف کے فروغ اور قانونی اداروں کی استعداد کار کے لیے وزارتِ قانون کام جاری رکھے گی ۔انہوں نے پاکستان کے بین الاقوامی معاہدات، خصوصا آئی سی سی پی آرکے تحت ذمہ داریوں کے عزم کا اعادہ کیااو ر کہاکہ بروقت انصاف آئینی حقوق اور قانون کی حکمرانی کا لازمی جزو ہے۔