گڈزٹرانسپورٹ کے وفد کی ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمدشاہ سے ملاقات

ٹرانسپورٹ مسائل کے حل کے لیے اہم گزارشات پیش، ڈی آئی کی حل کی یقین دہانی

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) آل پاکستان مزدا ٹرک گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر نواب مینگل اور صوبہ سندھ کے صدر الحاج محمد سعید بندھانی کی قیادت میں ایک وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سید پیر محمد شاہ سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل، ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات، قوانین کے نفاذ اور ٹریفک پولیس کے کردار سمیت مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفد نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹروں کو درپیش چیلنجز اور شکایات سے آگاہ کرتے ہوئے مؤثر حل پر زور دیا۔ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ نے وفد کی تجاویز اور شکایات کو بغور سنا اور مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی تاکہ سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رہے اور ٹرانسپورٹ برادری کو سہولیات میسر آ سکیں۔

(جاری ہے)

ملاقات کے اختتام پر چیئرمین میر نواب مینگل، صوبائی صدر الحاج محمد سعید بندہانی اور دیگر رہنماؤں نے ڈی آئی جی ٹریفک کو سندھی ثقافت کی پہچان اجرک، شیڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کے وقت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی قیادت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ٹریفک حکام ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں گے اور باہمی تعاون کے ذریعے شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے میں پیش رفت ہو گی۔