لیپرڈز کوریئر سروسز نی ’’لیپرڈز والٹ ‘‘کا آغاز کر دیا،نیم کے ساتھ اشتراک

جمعہ 10 اکتوبر 2025 17:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) لیپرڈز کوریئر سروسز نے نیم کے تعاون سے لانچ کر دیا ہے، جو ایک محفوظ اور جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سلوشن ہے۔ اس لانچ کا باضابطہ آغاز چیئرمین و بانی جہانگیر شاہد کے لیے پہلا لیپرڈز والٹ بنا کر کیا گیا، جو لیپرڈ ہاؤس، کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران انجام پایا۔لیپرڈز والٹ ای کامرس مرچنٹس کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کے ذریعے وہ ریئل ٹائم سیٹلمنٹس، آسان ودڈرالز، اور مثر مالیاتی مینجمنٹ حاصل کر سکیں گے۔

یہ سلوشن لیپرڈز کی لاجسٹکس ایکسپرٹیز اور نیم کی فِن ٹیک صلاحیتوں کو یکجا کرتے ہوئے پاکستان کے مرچنٹس کے لیے ایک اسمارٹ، تیز اور جامع مالیاتی نظام تشکیل دیتا ہے۔مسٹر رضوان سعادت، سی ای او لیپرڈز کوریئر سروسز، نے کہا:Leopards Neem کے ساتھ پارٹنرشپ کرتے ہوئے Leopards Wallet لانچ کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے یہ سنگ میل ہماری جدت اور ڈیجیٹلائزیشن کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنی لاجسٹکس ایکسپرٹیز کو ایڈوانسڈ فِن ٹیک سلوشنز کے ساتھ جوڑ کر، ہم اپنے مرچنٹس کو ریئل ٹائم ارننگز، مزید شفافیت اور مالیاتی کنٹرول فراہم کر رہے ہیں۔ یہ تعاون ہمارے اس ویژن کو مزید مضبوط کرتا ہے کہ پاکستان میں کامرس کو زیادہ اسمارٹ، تیز اور جامع بنایا جائے۔ندیم شیخ، شریک بانی نیم، نے کہا:نیم کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ لیپرڈز کے ساتھ پارٹنر ہے، جو پاکستان کا ایک قدیم اور قابلِ اعتبار لاجسٹکس لیڈر ہے جس کی تاریخ جدت اور ترقی سے جڑی ہوئی ہے۔

ہم مل کر لیپرڈز مرچنٹ نیٹ ورک کے لیے والٹس پاور کر رہے ہیں جو انہیں ریئل ٹائم فنڈز تک رسائی اور زیادہ مثر مالیاتی آپریشنز مہیا کرے گا۔ یہ پارٹنرشپ لیپرڈز کے ڈیجیٹائزیشن کے عزم اور Neem کے اس مشن کو ظاہر کرتا ہے جو پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کو پاور کرنے کے لیے مرکزی پیمنٹس انفراسٹرکچر تیار کر رہا ہ