Live Updates

دوسال میں غزہ کھنڈرکردیا،کسی ملک کسی ادارے نے عملی قدم نہیں اٹھایا،حاجی حنیف طیب

جمعہ 10 اکتوبر 2025 19:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب ،پارٹی صدرمیاں خالدحبیب الٰہی ایڈووکیٹ ،جنرل سیکریٹری پروفیسر عبدالجباقریشی ،چیف آرگنائزانجینئرعبدالرشید ارشدنے کہاکہ غزہ میں7اکتوبر 2023سے جاری اسرائیلی جارحیت کے دوسال گزرنے کے بعد امن منصوبے اورجنگ بندی کے اعلان کے باوجوداسرائیلی درندگی اوروحشیانہ بمباری تھم نہ سکی جمعہ کے روزبھی اسرائیلی فضائی حملے سے 8فلسطینی شہید متعددزخمی کردیئے گئے مرکزی اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعرات کی صبح سے جمعہ تک 38فلسطینی شہید کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

رہنماوں نے کہاکہ اقوام متحدہ،امریکہ،اوآئی سی یہ وضاحت کرے کہ دوسالوں میںفلسطین کے معاملہ میں انہوںنے کیاکرداراداکیا غزہ میں 80ہزارسے زائد فلسطینی شہید کردیئے گئے دولاکھ کے قریب زخمی ہیں،قحط اوربیماریوں سے سینکڑوں جانیں چلی گئی ان کے علاج معالجہ اورکھانے پینے ،ادویات کے حوالے سے کیااقدام اٹھائے گئی فلسطین کو معاشی طورپرجو نقصان ہوااُس کی ذمہ داری کس پرعائدہوگی تعلیمی،رہائشی،طبی مراکز ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا اس کے پیچھے کس کا ذہن کارفرماتھا کیاانہیں انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا امریکہ اسرائیل کو جنگی سامان اورمالی معاونت فراہم کرتارہااقوام متحدہ کی بے حسی فلسطینی عوام کی بدقسمتی بن گئی دوسا ل میں غزہ کو گھنڈربنادیا گیا ان تمام صورت حال میں انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی خاموش رہی ،مسلم حکمرانوں کے بیانات بھی مذمت تک محدودرہے کسی ملک کسی اداروں کو عملی اقدامات اٹھانے کی توفیق نہیں ہوئی ۔

Live غزہ امن معاہدہ سے متعلق تازہ ترین معلومات