دریچہ ء ادب پاکستان کوئٹہ چیپٹر بلوچستان کے انتخابات مکمل

سمیرا سحر سرپرست اعلی صدف غوری صدر،نادرہ ضمیر نائب صدر جنرل مجید شاہ محمد شامی منتخب

جمعہ 10 اکتوبر 2025 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) دریچہ ء ادب پاکستان کوئٹہ چیپٹر بلوچستان کے انتخابات کے سلسلے میں بانی ممبران کا ایک اجلاس گزشتہ روز ہوا جس میں اتفاق رایئ سے سمیرا سحر کو سرپرست اعلی،صدف غوری کو صدر،نادرہ ضمیر کو نائب صدر،شاہ محمد شامی کو جنرل سیکریٹری،علی رند کو ایڈیشنل جنرل سیکریٹری،فرخ شہزاد کو پریس سیکریٹری،محمد موسی سومرو کو چیف آرگنائزر منتخب کیا گیا۔

(جاری ہے)

چیپٹر کے چیف ایگزیکٹو سحر ملتانی نے نو منتخب عہدیداروں کو دلی مبرکباد دی ہے اور امید ظاہر کی تمام عہدیدار اس پلیٹ فارم سے ادب ترویج و ترقی کے لئے بھرپور محنت کریں گے۔