کراچی ، بھارتی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کیخلاف آپریشن، 2ملزمان گرفتار

ْگرفتار ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات بیرون ملک منتقل کررہے تھے،ترجمان این سی سی آئی اے

جمعہ 10 اکتوبر 2025 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی ای)کی کارروائی میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کے خلاف آپریشن میں 2ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان حساس تنصیبات کی معلومات بیرون ملک منتقل کررہے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ ملزمان سے موبائل فون اور مالی لین دین کے شواہد برآمد ہوئے جبکہ فرانزک جانچ کے دوران مزید ثبوت حاصل ہوئے ہیں۔این سی سی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ بھارتی نیٹ ورک کے مزید کارندوں کی تلاش جاری ہے، پاکستان کی ڈیجیٹل قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔