پنجاب پولیس صوبہ بھر سے 21 ہزار 805 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کرچکی، ترجمان

ہفتہ 11 اکتوبر 2025 19:59

پنجاب پولیس صوبہ بھر سے 21 ہزار 805 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2025ء) پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ شروع کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس اب تک تینوں مراحل میں مجموعی طور پر لاہور سمیت پنجاب بھر سے 21 ہزار 805 افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح 123 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔

اس حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کیساتھ ساتھ تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلاء یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا ء کی پالیسی پر عمل پیرا اورانخلاء کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :