پاک فوج کا بارامچاہ سیکٹر میں افغان فورسز کو منہ توڑ جواب، افغان فورسز کی "شہیدان پوسٹ" کو شدید نقصان ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ، سکیورٹی ذرائع

اتوار 12 اکتوبر 2025 03:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) پاک فوج نےبارامچاہ سیکٹر میں افغان فورسز کو منہ توڑ جواب دیا ہے،پاک فوج نے افغان فورسز کی فائرنگ کا موثر جواب دیتے ہوئے توپ خانے اور ٹینکوں کے ذریعے کارروائی کی، کارروائی کے نتیجے میں افغان فورسز کی "شہیدان پوسٹ" کو شدید نقصان پہنچا اور متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ہے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی افغان فورسز کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی. ڈرامے کا آغازافغانستان نے کیا تھا، اس پر یاد رکھنے والا سبق پاکستان کرے گا،پاک فوج کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کا جواب مکمل عزم اور بھرپور قوت سے دیا جا رہا ہے .سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان نے بھارت کی پلے بک سے ایک حربہ اپنایا ہے فائرنگ کم اور شور زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

زمینی صورتحال بہت مختلف ہے، افغانستان میں دہشتگردوں اور انکے افغانی فوجی سہولت کاروں کے ٹھکانوں اور پوسٹوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، افغانی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے نام نہاد کوشش ناکام ہو گئی ہے، کیونکہ مصنوعی ذہانت اور خود بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتیں،بھارتی پلے بک کے عین مطابق افغان ڈیفنس منسٹری کے مختلف سوشل میڈیا ہینڈلز نے اطلاع دی کہ انہوں نے رات کو 12 بجے آپریشن ختم کر دیا ہے، بھارتی پلے بک کے عین مطابق افغانستان نے مزید کہا کہ اگر پاکستان اپنی کارروائیاں روکتا ہے تو وہ آپریشن جاری نہیں رکھیں گے،ڈرامے کا آغازافغانستان نے کیا تھا، اس پر یاد رکھنے والا سبق پاکستان کرے گا۔