پاکستانی ردعمل کو پاک افغان عوام کے درمیان جنگ نہ سمجھا جائے، سکیورٹی ذرائع

یہ جنگ افغانستان میں موجود بھارت پرست شرپسند عناصر کیخلاف ہے، جارحیت مبینہ طور پر بھارتی مالی معاونت سے کی جارہی ہے، ذرائع

اتوار 12 اکتوبر 2025 12:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ حالیہ افغان جارحیت اور پاکستان کے ردعمل کو پاکستان اور افغانستان کی عوام کے درمیان جنگ تصور نہ کیا جائے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ جنگ افغانستان میں موجود بھارت پرست شرپسند عناصر کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

افغان جارحیت مبینہ طور پر بھارتی مالی معاونت سے کی جارہی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کا جوابی حملہ صرف دہشت گردوں کے ٹھکانوں، تربیتی مراکز اور ان عناصر پر ہوگا جو پاکستان کے خلاف جنگ کو ہوا دے رہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان افغان عوام یا عوامی مقامات کو نشانہ نہیں بنانا چاہتا۔