Live Updates

قومی فٹبال ٹیم کویت پہنچ گئی

اے ایف سی کوالیفائر میں 14اکتوبر کو افغانستان سے مقابلہ ہوگا

اتوار 12 اکتوبر 2025 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں افغانستان کیخلاف آوے میچ میں مدمقابل ہونے کیلئے قومی فٹبال ٹیم کویت پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین اسلام آباد میں کھیلا گیا میچ بنا کسی گول کے ڈرا ہوا تھا جس کے بعد گرین شرٹس آوے میچ کھیلنے کیلئے نجی ایئرلائن سے کویت پہنچی۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان آوے میچ 14 اکتوبر کو کویت کے علی صباح السالم اسٹیڈیم اًرادِة میں کھیلا جانا ہے میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر کے گروپ ای میں پاکستان، افغانستان، میانمار اور شام شامل ہیں۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات