فیفا کے ریجنل ڈویلپمنٹ آفیسر کا ینگ بوائز چیمپئنز فٹبال ٹورنامنٹ کا دورہ

اتوار 12 اکتوبر 2025 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) فیفا کے ریجنل ڈویلپمنٹ آفیسر واشکیویچ اینڈری نے یہاں اسلام آبادمیں جی-7/4 فٹبال گراؤنڈ میں جاری ینگ بوائز چیمپئنز فٹبال ٹورنامنٹ کا دورہ کیا،ان کے ہمراہ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے ڈائریکٹر (بین الاقوامی تعلقات) عمیر خان بھی تھے، ان کا خیرمقدم اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر احمد ریحان شیخ، جنرل سیکریٹری محمد زمان اور پی ایف ایف مقابلہ جات کمیٹی کے رکن شوکت علی خان نے کیا۔

(جاری ہے)

یہاں جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس موقع پر احمد ریحان شیخ نے فیفا کے علاقائی ترقیاتی افسر کو گراؤنڈ کی سطح پر جاری ٹورنامنٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔فیفا کے علاقائی ترقیاتی افسر نے اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے گراؤنڈ کی سطح پر نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔اسلام آباد فٹبال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے فیفا کے افسر کا فٹبال گراؤنڈ کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔