Live Updates

سوات اور باجوڑ کی عوام کا پاک فوج کی جوابی کارروائی کا خیر مقدم ، پاکستان کوئی کمزور ملک نہیں ، ہم ایٹمی قوت ہیں، عوام

اتوار 12 اکتوبر 2025 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) سوات اور باجوڑ کی عوام نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی افواج پر فخر ہے جنہوں نے افغانستان کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا،افغانستان کو یہ یاد رہے کہ پاکستان کوئی کمزور ملک نہیں ہم ایٹمی قوت ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوات اور باجوڑ کے عوام نے پاک فوج کی جوابی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری افواج الحمدللہ اس قابل ہیں کہ وہ اس دھرتی کی حفاظت کر سکیں، پاک افواج نے بھرپور اور بروقت جواب دیا ہے۔

ہم عوام اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ہم نے افغان بھائیوں کو یہاں رہائش دی،انہیں خوراک فراہم کی، پہناوے اور روزگار کے مواقع فراہم کیے۔ یہ سب انسانیت اور بھائی چارے کا تقاضا تھا۔افغانستان کو یہ یاد رہے کہ پاکستان کوئی کمزور ملک نہیں ، ہم ایٹمی قوت ہیں۔
Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات