انتظامی معاملات، 10 پروازیں منسوخ، ایک کی متبادل لینڈنگ، 40 میں تاخیر

اتوار 12 اکتوبر 2025 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) انتظامی معاملات کے سبب قومی و نجی ایئر لائنز کی 10 پروازیں منسوخ، ایک کی متبادل لینڈنگ اور 40 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 300 اور پی کے 301 منسوخ کردی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے تربت، سکھر، اور ملتان کی 5 پروازیں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے دبئی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 204 اور ملتان سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 221، ملتان القسیم پی کے 169 بھی منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ سے فیصل آباد آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 764 انتظامی طور پر لاہور منتقل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازوں میں 1 سے 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی 14 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق ملتان سے دبئی روانگی کی نجی ایئر لائن کی 3 پروازوں میں 5 سے 7 گھنٹے، جبکہ لاہور اور اسلام آباد سے اسکردو کی 4 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 3 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی 9 اور کراچی ایئرپورٹ کی 8 پروازوں کو 1 سے 5 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا ہے۔ قومی ایئر لائن کی پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 736 میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔