ایران کی پاک، افغان کشیدگی کم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش

کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان فوری مذاکرات کریں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

اتوار 12 اکتوبر 2025 15:20

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2025ء) ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی حالیہ کشیدگی پرتشویش ہے ہرملک کی علاقائی سالمیت اور قومی خودمختاری کا احترام ضروری ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان فوری مذاکرات کریں، ایران پڑوسیوں میں کشیدگی کم کرانے میں مدد کیلئے تیار ہے۔