Live Updates

ڈپٹی کمشنر کا تحصیل پتوکی کا اچانک دورہ،مریم نواز ہیلتھ کلینک پھول نگراور سیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا

اتوار 12 اکتوبر 2025 16:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کا تحصیل پتوکی کا اچانک دورہ ۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نشتر رحمان لودھی کے ہمراہ مریم نواز ہیلتھ کلینک پھول نگراور سیلاب متاثرہ علاقوں کا وزٹ کیا۔ مریم نوازہیلتھ کلینک پھول نگر کے دورہ کے دوران ڈی سی نے وہاں پر طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹرز و پیر امیڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، میڈیسن کی دستیابی کو چیک کیا۔

مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت ، لواحقین سے ڈاکٹرز کی موجودگی اور فراہم کردہ طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹیکمشنر نے لیبارٹری، ایمرجنسی، آؤٹ ڈور سمیت دیگر حصوں کا معائنہ ،ادویات کے سٹاک کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کا کہنا تھا کہ ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی حاضری کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے۔

ایمرجنسی وارڈ میں عملے کی مکمل دستیابی اور فوری رسپانس کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ طبی فرائض کی انجام دہی میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔مریضوں کے علاج میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ سیلاب متاثرہ علاقے گگاسرائے کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سیلاب متاثرین اور متعلقہ علاقوں کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے تشکیل کردہ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے سیلاب سے ہونے والےنقصانات کا بغور معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں میرٹ کی بنیاد پر سروے جاری ہے۔ سروے ٹیمیں بلاتفریق سیلاب متاثرین کے ہونے والے نقصانات اور انفراسٹرکچر کی تباہی سے متعلق سروے کررہی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر سروے کی تکمیل کے بعد فوری طورپر سیلاب متاثرین کو میرٹ کی بنیاد پر بلاامتیاز امداددیے جانے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے شانہ بشانہ ہے۔\378
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات