
یوسف رضا گیلانی کی جانب سے افغانستان کی طرف سے سرحدی جارحیت کی شدید مذمت ،پاک افواج کو بھرپور خراجِ تحسین
پاکستان نے ہمیشہ ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال افغانستان کی حمایت کی ہے اور یہ موقف آئندہ بھی برقرار رہے گا، چیئرمین سینٹ
اتوار 12 اکتوبر 2025 19:25
(جاری ہے)
سید یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر پاک افواج کے پیشہ ورانہ ردِعمل اور سرحدی خلاف ورزیوں کے مقابلے میں بھرپور دفاعی صلاحیت پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پاک افواج ہر لمحہ تیار ہیں اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے واضح کیا کہ پوری قوم پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور پاکستان کی سالمیت و خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، سرحدی خلاف ورزیاں ناقابلِ برداشت ہیں اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے چالیس لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے، جو پاکستان کے پرامن اور انسان دوست کردار کا ثبوت ہے۔ تاہم افسوس کا مقام ہے کہ افغان سرزمین کو مسلسل پاکستان کے خلاف دہشت گردی اور تخریب کاری میں استعمال کیا جا رہا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک باہمی احترام، غیر مداخلت اور سفارتی تعاون کے اصولوں پر کاربند رہیں۔ پاکستان اپنے عوام اور سرزمین کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی جارحانہ اقدام کو مؤثر جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی موجودگی میں کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ قوم اپنے دفاعی اداروں پر فخر کرتی ہے اور متحد ہو کر وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور عزت کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔
مزید قومی خبریں
-
نادرا کی نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی
-
اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، راناثنااللہ
-
یورپی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 17فیصد اضافہ
-
ہم ’’نان کسٹم پیڈ وزیراعلٰی‘‘ کا تسلط مسترد کرتے ہیں، اختیار ولی خان
-
ہر ایک کو احتجاج کا حق حاصل ،تحریک لبیک پاکستان کے قافلے پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
-
میپکو کی 491 ہنرمند و غیر ہنرمند ملازمین کی بھرتی کی منظوری
-
نومئی واقعات، فلک جاوید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
-
راولپنڈی 12 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنیوالا دکاندار گرفتار
-
گورنرسند ھ کامران خان ٹیسوری کا پولیو مہم پر خصوصی پیغام
-
سی ای او کے الیکٹرک کی صوبائی محتسب کے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی
-
راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ
-
تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے وفد کی فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ،خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.