Live Updates

شہری آبادی پر افغان فورسز کی فائرنگ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،شازیہ کیانی ایڈووکیٹ

پیر 13 اکتوبر 2025 13:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) شازیہ کیانی ایڈووکیٹ کی پاکستان بارڈر پر افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کی شدید مذمت۔شازیہ کیانی ایڈووکیٹ کا پاک افواج کو افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر زبردست خراجِ تحسین،انھوں نے مزید کہا کہ شہری آبادی پر افغان فورسز کی فائرنگ عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،افغانستان کی اشتعال انگیزی خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم پاک افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے،کسی کو بھی پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری پر حملے کی اجازت نہیں دی جائے گی،انھوں نے کہا کہ مادرِ وطن کے دفاع کے لیے پاک افواج ہر لمحہ تیار ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ ایک پرامن،مستحکم اور خوشحال افغانستان کی حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے چالیس لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا،پاکستان کے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، سرحدی خلاف ورزیاں ناقابلِ برداشت ہیں،علاقائی امن و ترقی کے لیے باہمی احترام اور سفارتی تعاون ضروری ہے،فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں استعمال ہو رہی ہے،پاکستان کی مسلح افواج کی موجودگی میں کوئی بھی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات