Live Updates

مذہبی جماعت کے 282 لوگ شہید ہوئے تو پھر میں استعفیٰ دیدوں گا وگرنہ حافظ فرحت استعفیٰ

پیر 13 اکتوبر 2025 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیر خزانہ و پارلیمانی امور پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کو چیلنج کیا ہے کہ اگر مذہبی جماعت کے 282لوگ شہید ہوئے تو پھر میں استعفیٰ دیدوں گا وگرنہ حافظ فرحت استعفیٰ دیں۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں حافظ فرحت کے سوال جواب دیتے ہوئے کہا کہ حافظ فترحت اسمبلی فلور پر جھوٹ بول رہے تھے کہ 282لوگ شہید ہوئے ہیں، چیلنج کرتا ہوں کہ اگر مذہبی جماعت کے 282لوگ شہید ہوئے تو پھر میں استعفیٰ دیدوں گا وگرنہ حافظ فرحت استعفیٰ دیں۔

مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ 1900لوگ زخمی ہوئے ہیں تو وہ کہاں گئے ہسپتال تو خالی پڑے ہیں، یہ کوئی طریقہ کار نہیں کہ اسمبلی فلور پر کھڑے ہوکر جھوٹ بولیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ نہیں بلکہ عمران نیازی خود سانحہ ماڈل ٹائون کا ذمہ دار ہے۔امن و امان کی صورتحال یہ ہے کہ پنجاب میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 70فیصد جرائم میں کمی آئی ہے ،کچھ اضلاع زیرو کرائم ریٹ پر چلے گئے ۔جبکہ یہ کے پی کا دعویٰ تو کریں وہاں تو کرپشن کی داستانیں ہیں اور زیرو ڈلیورنس ہے، کے پی کے لوگوں کو انہوں نے یرغمال بنایا ہوا ہے، یہ جنرل فیض جنرل باجوہ کی باقیات ہیں، کے پی حکومت میں فارم سینتالیس والے بیٹھے ہیں ہم سب لوگ الیکشن جیت کر آئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات