آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان وویمنز ٹیم کے 4 میچ باقی رہ گئے ، بھرپور پریکٹس

پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی، رپورٹ

پیر 13 اکتوبر 2025 20:05

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) آئی سی سی وویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان وویمنز ٹیم کے 4 میچ باقی رہ گئے ۔پاکستان وویمنز ٹیم نے کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں 3 گھنٹے بھرپور پریکٹس کی ،خواتین کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کی مشقیں کرائی گئیں ۔

(جاری ہے)

پلئیرز نے فیلڈنگ،رننگ اور کیچنگ کی پریکٹس کی ،کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے نیٹس میں بیٹنگ اور باولنگ کی مشقیں کیں ،خواتین کھلاڑیوں کو سکلز ڈویلپمنٹ کے بارے میں بھی ٹپس دی گئیں ،پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی